راولپنڈی بورڈ کے آڈٹ آفیسر راجہ طارق محمود گریڈ 19 میں ترقی پاکر ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن لوکل فنڈ تعینات

سوہاوہ: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے آڈٹ آفیسر راجہ طارق محمود کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویژن لوکل فنڈ تعینات کر دیا گیا۔

اس موقع پر سپرٹینڈنٹ آڈٹ برانچ راولپنڈی جاوید احمدثاقی نے کہا کہ ہم راجہ طارق محمود کوگریڈ19میں ترقی پانے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں، راجہ طارق ایک انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں جنہوں نے راولپنڈی بورڈ میں اپنی تعیناتی کے دوران شاندار پیشہ ورانہ روایات قائم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ترقی پر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سٹاف نے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیااور مستقبل میں ان کے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہم ان کی مزید ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔

Exit mobile version