پنڈدادنخان کے علاقہ سوڈھی گجر کا بنیادی مرکز صحت عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سوڈھی گجر کا بنیادی مرکز صحت عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
بنیادی مرکز صحت کہنے کو تو عوام کی سہولت کےلئے چوبیس گھنٹے کھلا ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادویات کی قلت، ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے ڈسپنسر سارے کام کرنے پر مجبور ہے۔
ذرائع کے مطابق بنیادی مرکز صحت گجر میں کئی آسامیاں خالی ہیں۔ ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے عوام مجبوراً مریض پنڈدادنخان لانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی، بےروزگاری نے ویسے ہی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اوپر سے صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔
اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے ڈاکٹر سمیت لیڈی ڈاکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



