موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے اسے چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button