جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل میں ملوث خاتون گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم کی اہم کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف مقدمہ درج تھا، اور تفتیش کے دوران اس کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے آئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



