جہلم: پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے ناراض خاتون کو لواحقین سے ملا دیا

جہلم: پولیس تحفظ مرکز جہلم نے اپنی بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کو بحفاظت اس کے گھر والوں کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون گھریلو ناراضگی کے باعث گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، تاہم پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم نے حسنِ سلوک، فہم و فراست اور حکمت عملی کے ساتھ خاتون کو سمجھا کر اس کے لواحقین سے راضی کرایا اور محفوظ طریقے سے واپس گھر پہنچایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے عوام کے اعتماد اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button