پنڈدادنخان میں دھوکہ دہی سے شہری سے سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر اور ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عبدالقیوم نے ایک شہری کو دھوکہ دے کر اس سے ساڑھے تین تولہ سونا ہتھیا لیا تھا۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے سونا فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم 6 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں تمام ٹھوس شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اُسے چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے مکمل قانونی عمل اپنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button