دینہ میں ٹریفک پولیس کے ماہ نومبر میں 445 چالان، لاکھوں روپے خزانے میں جمع کروا دیے

دینہ میں ٹریفک پولیس کی ماہ نومبر کی شاندار کارکردگی، 445چالان کر کے 5لاکھ 50 ہزار روپےقومی خزانے میں جمع کروا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم طارق شفیع کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان فاروقی نے ماہ نومبر میں ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 445چالان کر کے 5لاکھ 50 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کروادیا۔

اس موقع پر سب انسپکٹر مرزا نعمان فاروقی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے ولی گاڑیوں، کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا، کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button