جہلم میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دوکاندار کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوکاندار کو زخمی کر دیا، ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں کشمیر کالونی کے فضل آباد میں دوکاندار ملازم حسین اپنی دوکان میں موجود تھا کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار دوکان میں داخل ہو کر یرغمال بنا کر دوکاندار کو لوٹ لیا۔
مسلح ملزمان نے دوکاندار سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور مزاحمت پر دوکاندار کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ ملزمان واردات کے بعد جی ٹی روڈ کی جانب موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔
تھانہ کالاگجراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
