وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 10 نومبر کو دورہ جہلم متوقع، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی، ذرائع

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 10 نومبر کو ضلع جہلم کے متوقع دورہ کے دوران متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب جلالپور آبپاشی منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ اس کے علاوہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کا افتتاح بھی متوقع ہے، جس سے علاقے میں سفری سہولیات اور رابطوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جہلم میں ماڈل بازاروں کے تحت مکمل کیے گئے تزئین و آرائش کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گی۔ اسی سلسلے میں ماڈل بازار جہلم میں خواتین کے لیے قائم کیے جانے والے پنک بازار (پنک کارٹس بازار) کا افتتاح بھی مجوزہ پروگرام میں شامل ہے۔

دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا افتتاح بھی متوقع ہے، جس سے دل کے مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمپری ہینسو سکول جہلم کے گراؤنڈ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button