ڈومیلی پولیس نے شکاری کو دھر لیا، رائفل برآمد

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے بغیر اجازت شکار کے مقدمہ کا نامزد ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شکاری ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے رائفل 7ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزم غیر قانونی طور پر شکار کرنے کے مقدمہ میں بھی نامزد تھا۔

Exit mobile version