دنیا کا لمبا ترین پاکستانی؛ 8 فٹ 2 انچ قد کا 32 سالہ نوجوان دینہ پہنچ گیا، علاج کیلئے مدد کی اپیل

دینہ: دنیا کا کم عمر لمبا ترین 8فٹ 2انچ کا 32سالہ نوجوان دینہ پہنچ گیا ، دینہ کے نجی کالج کا دورہ ، اپنے علاج کے لیے فنڈ ریزنگ کی جیسے جیسے لمبا ہو رہا ہوں ویسے ویسے جسم کی تمام ہڈیاں ٹیڑھی ہو رہی ہیں چلنے پھرنے میں بہت دقت محسوس ہوتی ہے، نوجوان علاج کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے کم عمر لمبے ترین 8فٹ 12انچ کا 32سالہ نوجوان حق نواز ولد نور محمد سکنہ خیر پور ضلع بہاولپور اپنے علاج کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا۔
گزشتہ روز علاج کے لیے فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں جہلم کی تحصیل دینہ کے دورے کے دوران جی ٹی روڈ پر قائم نجی کالج (فوکس کالج بوائز دینہ) کا دورہ کیا اور مدد کے لیے نوجوانوں سے اپیل کی فنڈ ریزنگ کے دوران حق نواز نے دینہ کے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غربت کے باعث مکمل خوراک نہ ملنے کی وجہ سے میرے جسم کی ہڈیاں مڑنا شروع ہو گئیں ہیں اور جب جب عمر بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا جسم کام کرنا چھوڑ رہا ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے لمبے قد کے باعث زیادہ مشقت والا بھاری کام نہیں کر سکتا۔ حکومت پاکستان وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں اور میرا وظیفہ لگائیں میں اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہوں دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا۔
فوکس کالج میں دورے کے دوران پرنسپل کامران خورشید ، محمد حمزہ ، ذیشان علی ، محمد صابر ، علی زیب سمیت دیگر ٹیچرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری مدد کی ۔



