ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی13 اعشاریہ 89 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ ہوا اور اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 16 اعشاریہ 66فیصد رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں2 اعشاریہ 63 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2 اعشاریہ 70 فیصد، پیاز کی قیمت میں2 اعشاریہ 61 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں3 اعشاریہ 37 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 36 فیصد، صابن کی قیمت میں0 اعشاریہ 47 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0 اعشاریہ 93 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں1 اعشاریہ 67 فیصد، گھی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 49 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 0 اعشاریہ 56 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1 اعشاریہ 54 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح کیلوں کی قیمت میں 2 اعشاریہ 63 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0 اعشاریہ 60 فیصد، چینی کی قیمت میں 1 اعشاریہ 49 فیصد، چکن کی قیمت میں 1 اعشاریہ 23 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0 اعشاریہ 72 فیصد، دال مسور کی قیمت میں0 اعشاریہ 27 فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0 اعشاریہ 99 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 29 فیصد اضافے کے ساتھ 8 اعشاریہ 21 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 26 فیصد اضافے کے ساتھ 12 اعشاریہ 24 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 24 فیصد اضافے کے ساتھ 16 اعشاریہ 66 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 23 فیصداضافے کے ساتھ 14 اعشاریہ 46 فیصد رہی۔

ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 24 فیصد اضافے کے ساتھ 12 اعشاریہ 71 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button