حلقہ این اے 60: فواد چوہدری، مہر فیاض سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

دینہ: عام انتخابات کے لیے مختلف اہم شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، حلقہ این اے 60جہلم ون سے فواد چوہدری، مہر فیاض سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کی حتمی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں جن کے مطابق حلقہ این اے 60 جہلم ون سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے چچا سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا۔

ن لیگی امیدوار مہر فیاض، تحریک لبیک کے عاصم اشفاق، سابق ایم پی اے سبرینہ جاوید، رخسار علی، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، سید رفعت محمود، ندیم چوہدری قربان اور راجہ سفیر کے کاغذات کو بھی مسترد کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے چوہدری فرخ الطاف، بلال اظہر کیانی، چوہدری ندیم خادم، چوہدری زاہد اختر سمیت 22 امیدواروں کے کاغذات کو منظور کر لیا۔

حلقہ این اے 60 جہلم ون سے کاغذات منظور ہونے والے امیدواروں کی لسٹ (تصویر: عامر کیانی)

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button