سوہاوہ کے سکولوں میں 40 سال تک تدریسی خدمات سرانجام دینے والے استاد راجہ تاج ریٹائر ہو گئے

پڑی درویزہ: گورنمنٹ ہائی سکول مغل آباد کے پرائمری سکول ٹیچر (پی ایس ٹی )راجہ محمد تاج اپنی 60سالہ عمر پور ی کر نے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ۔

موصوف کے اعزاز میں سکول انتظامیہ کی طرف سے پر تکلف الوداعی ضیافت دی گئی ۔ واضح رہے کہ موصوف نے تحصیل سوہاوہ کے مختلف پرائمری ، ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں 40سال تک تدریسی خدمات سرانجام دیں۔

راجہ محمد تاج سابق ریٹائر ٹیچر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی ضیافت کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول مغل آباد میں کیا گیا ۔ الوداعی تقریب کی صدارت گورنمنٹ ہائی سکول مغل آباد کے ہیڈ ماسٹر بابر اقبال نے کی۔

شاندار الواعی تقریب میں علاقہ بھر سے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد کے علاوہ سابق صدر ٹیچر یونین تحصیل سوہاوہ ماسٹر شاہد محمود مغل ، سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالس چکوال امجد نواز گوندل ، ہیڈ ماسٹر (ر) ملک شبیر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے الودائی خطاب میں 40سالہ ملازمت اور 60سالہ عمر پر ریٹائر ہونے والے استاد ماسٹر راجہ محمد تاج نے کہا کہ انہیں اپنی چالیس سالہ ملازمت کی یادیں زندگی بھر نہیں بھولیں گی، انہوں نے ایک زندگی کا قیمتی حصہ اپنے معاشرے اور وطن عزیز کی خدمت میں صرف کیا جسے وہ ایک اعزاز تصور کرتے ہیں۔

تقریب کے صدر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مغل آباد بابر اقبال نے تقریب سے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد تاج کی تدریسی خدمات کی یادیں محکمہ تعلیم میں ہمیشہ گونجتی رہیں گی۔ اچھی کارکردگی کے حامل طلباء ان کی پہچان ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب شاگرد ہی اچھے اساتذہ کی پہچان ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ راجہ محمد تاج کی ریٹائر منٹ سے محکمہ تعلیم ایک مثالی استاد سے محروم ہو رہا ہے لیکن ملازمت کے اندر تبادلہ اور آخر میں ریٹائرمنٹ ایک معمول کا حصہ ہے تاہم راجہ محمد تاج کے مثالی شاگرد معاشرے اور وطن عزیز کی بہترین خدمت کر کے انکی پہچان ثابت ہوں گے۔

Exit mobile version