کھیوڑہ میں دو معصوم بچوں کا قتل، والد اور دادا کے خلاف مقدمہ درج

کھیوڑہ میں دو معصوم بچوں کا قتل کا مقدمہ والد اور دادا کے خلاف کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کھیوڑہ میں گزشتہ رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں سفاک والد نے مبینہ طور پر اپنے ہی دو معصوم بچوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ مقتولین میں نو ماہ کا بیٹا گبیل اور آٹھ سالہ بیٹی اینجل شامل ہیں۔

بچوں کے والد قیصر غوری اور دادا یعقوب کے خلاف بچوں کی والدہ سونیا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈدادنخان پولیس چوکی کھیوڑہ میں درج کیا گیا۔ سونیا نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اکثر گھریلو جھگڑوں کے دوران تشدد کرتا تھا اور بچوں کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں آبائی گاؤں ہڈالی، ضلع خوشاب روانہ کر دیا گیا ہے جہاں تدفین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button