امریکی نجی جہاز کو حادثہ، تمام مسافر ہلاک

امریکی ریاست تینیزی میں نجی طیارہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست تینیزی کے علاقے نیشویل میں ہائی وے کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

جہاں نجی طیارہ میں موجود پائلٹ سمیت تمام 5 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیشویل پولیس کے ترجمان ڈون آرون کے مطابق 7 بج کر 40 منٹ پر طیارے کے انجن اور پاور فیلئیر کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہو سکتا ہے کہ حادثہ دوران ایمرجنسی لینڈنگ پیش آیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے حادثے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہی نیشویل جان سی ٹون ائیرپورٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button