ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ کا دورہ، مال مقدمہ اور تھانہ کا تفصیلی جائزہ لیا

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سوہاوہ کا دورہ، تھانہ جات کی صفائی، مال مقدمہ، تکمیل ریکارڈ، حوالات اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام افسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک اچھی حالت میں کام کرنے چاہیں، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔



