دینہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ تھانہ دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالرحمٰن رفیق اور ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالرحمٰن رفیق سے 520گرام آئس اور ملزم عمران سے 540گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
