جہلم: دوہرے قتل کیس کا بڑا فیصلہ، دینہ میں تایا بھتیجے کو قتل کرنے والے مجرم عامر شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت، 37 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

جہلم/ دینہ: جہلم میں دوہرے قتل کیس کا بڑا فیصلہ، دینہ میں تایا بھتیجے کو قتل کرنے والے مجرم عامر شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت، 37 سال قید اور 41 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں دوہرے قتل کے سنگین مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے تھانہ منگلا کینٹ کے مقدمہ نمبر 195/26 میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عامر شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت، 37 سال قید اور 41 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مجرم عامر شہزاد نے 11 اپریل 2026ء کو ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے چھمالہ، تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں فائرنگ کرکے دو افراد جن میں تایا رخسار میر اور بھتیجا عبداللہ میر شامل تھے کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ بچوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا تھا، جو بعد ازاں سنگین تنازعے میں تبدیل ہو گیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ منگلا کینٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے سلسلے میں قتل، اقدامِ قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 324، 337-F(i)، 337-F(v)، 337-F(vi)، 337-A(i)، 337-A(ii)، 337-A(iv) اور 337-L(2) شامل تھیں۔

جہلم پولیس کے مطابق جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزم عامر شہزاد کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے مجرم عامر شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت، مجموعی طور پر 37 سال قید اور 41 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

↑
Exit mobile version