گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جلد جہلم کا سیاسی دورہ کریں گے، شوکت علی

پڑی درویزہ: شوکت علی نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جلد ہی جہلم کا دورہ کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر سوہاوہ شوکت علی نے ایک اخباری بیان میں اس توقع کا اظہار کیا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مستقبل قریب میں ضلع جہلم کا سیاسی دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر کی رہائش گاہ کوٹلی اللہ یار جہلم پر جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دورہ کے دوران ضلع بھر کے متحرک کارکنان سے ملاقات کریں گے اورکھلی کچہری کی صورت میں کارکنان سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ گورنر پنجاب اس دورہ کے موقع پر ضلعی اور علاقائی مسائل پر بھی بات کریں گے ۔

Exit mobile version