یوم انہدام جنت البقیع؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

دینہ: آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام عالمگیر ماتمی احتجاجی ریلی کا انعقاد،شرکائے ریلی سے علامہ سیّد شفقت علی نقوی،سیّد اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ضلع جہلم،مذہبی رہنماملت جعفریہ سیّد نجم الحسن رضوی،سیّد ادیب مرتضیٰ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان پر عالمی یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل کونسل دینہ ضلع جہلم کے زیر اہتمام نکالی گئی۔

سالانہ احتجاجی ریلی امام بارگاہ ہڈالہ سیّداں سے بر آمد ہو کر منگلا روڈ سے ہوتی ہوئی دینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، مرکزی احتجاجی ریلی کی قیادت معروف عالم دین سیّد شفقت حسین نقوی،مرکزی جنرل سیکرٹری سیّد اخلاق حسین نقوی اورتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے دیگر رہنماؤں نے کی۔

شرکائے ریلی نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسلام کی پکار اور تعمیر کر وتعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو کے کلمات درج تھے۔ مختار جنریشن اور شرکائے ریلی نے دختر رسول ص حضرت فاطمہ زہرا س اور امہات المومنین و صحابہ کرام کے مزارات کو از سر نو تعمیر کرو کے فلک شگاف نعرے بلند کر تے ہوئے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے بھی یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ریلی سے علامہ سیّد شفقت علی نقوی مرکزی رہنما تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان،سیّد اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ضلع جہلم، رہنما ملت جعفریہ سیّد نجم الحسن رضوی، سیّد ادیب مرتضیٰ رضوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا،شرکاء احتجاج نے قرارداد کی صورت میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل،او آئی سی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ منہدم شدہ مزارارت مقدسہ جنت البقیع جنت المعلیّٰ کو فوری طور پر تعمیر کروانے کیلئے سعودیہ حکومت کو مجبور کرے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ عظیم اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ شام،عراق،یمن،کشمیر، فلسطین میں جاری مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انسانیت کی بقا کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے اورموجودہ مزارات مقدسہ اور عبادت گاہوں کی حفاظت اور احترام کے لیے حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اِس سلسلے میں اپنا مثبت کردار پیش کرے۔

Exit mobile version