سوہاوہ میں غیر قانونی طور پر پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم ، پتنگیں برآمد

19
سوہاوہ میں غیر قانونی طور پر پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے پتنگیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر پتنگیں قبضے میں رکھنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 عدد پتنگیں برآمد کر لیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر پابندی عائد ہے، تاہم ملزم نے پتنگیں اپنے پاس رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور برآمدگی کے بعد اس کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پتنگ فروشی، پتنگ بازی اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔



