گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن میں محمد قاسم مغل نے پرنسپل کے فرائض سنبھال لیے

جہلم میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن میں محمد قاسم مغل نے بطور پرنسپل اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔

اس سے قبل وہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، چیچہ وطنی میں بطور چیف انسٹرکٹر (کمپیوٹر سائنس) خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اس موقع پر کالج میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے اساتذہ، عملے اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر چیچہ وطنی کے تمام اساتذہ بھی محمد قاسم مغل کے ہمراہ جہلم تشریف لائے اور ان کی نئی ذمہ داری پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد قاسم مغل نے کہا کہ وہ کالج میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، نظم و ضبط کو فروغ دینے اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر چیچہ وطنی سے تشریف لانے والے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو سراہا۔

Exit mobile version