گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

5

جہلم میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی زندگی مزید مہنگائی کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف برانڈز کی گھی اور تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اے برانڈ کے تیل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 590 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گھی برانڈ کے تیل کی قیمت 450 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 500 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ گھی کی قیمت 450 روپے سے بڑھا کر 480 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دکانداروں نے بتایا کہ یہ اضافہ گزشتہ 15 سے 20 دن کے دوران کیا گیا ہے اور شہریوں کی قوت خرید پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد میں فرق بڑھ جانے اور درآمدات کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

شہریوں نے اس اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بنیادی اشیاء کی دستیابی اور شہریوں کی معاشی مشکلات کم کی جا سکیں۔

Exit mobile version