سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کامران کو گرفتار کر لیا، کامران اقدام قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سال سے سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔
