گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے فی یونٹ گیس نرخ بدستور برقرار رہیں گے، لیکن حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے گئے ہیں۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ صارفین جو ماہانہ 15 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال کرتے ہیں، ان پر مزید 1000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے فکسڈ چارجز 3000 روپے ہو گئے ہیں۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ شہری حلقوں نے گیس کے فکسڈ چارجز میں اس اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو صارفین پر بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو محدود آمدنی میں گزارا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button