آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہیں، چوہدری ندیم

جہلم: چوہدری ندیم نے کہا ہے کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہیں، جبکہ کسی نابینا شخص کو دوبارہ بینائی کی روشنی فراہم کرنا نہ صرف انسانیت کی اعلیٰ خدمت بلکہ ایک عظیم صدقہ جاریہ بھی ہے۔

جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ فاؤنڈیشن آئی کلینک سی ایم ایچ عیدگاہ روڈ جہلم کے چیف ایگزیکٹو چوہدری ندیم نے بتایا کہ رضیہ فاؤنڈیشن آئی کلینک میں جدید فیکو سرجری کے ذریعے ہزاروں موتیا کے مریضوں اور بینائی سے محروم افراد کی کامیاب سرجریاں کی جا چکی ہیں، جن کے نتیجے میں وہ دوبارہ بینائی کی نعمت سے مستفید ہوئے ہیں۔

چوہدری ندیم نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مستحق مریضوں کو جدید ترین علاج مہیا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بینائی سے محرومی کے اندھیروں سے نکل کر ایک روشن اور فعال زندگی کی طرف واپس آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ رضیہ فاؤنڈیشن جدید طبی سہولیات، تجربہ کار ماہرین اور معیاری علاج کے ذریعے عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ مستحق مریضوں کی ہر ممکن معاونت کو بھی اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو چوہدری ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رضیہ فاؤنڈیشن آئندہ بھی عوام کو آنکھوں کے امراض کی تشخیص، جدید علاج اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button