جہلم: اثریہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب، سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کی خصوصی شرکت

جہلم: اثریہ سالانہ تین روزہ سپورٹس گالا 2023 کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات اور اثریہ کے طلباء کا الائیڈ سکول روہتاس روڈ جہلم کے طلباء کے ساتھ مقابلہ جات، آخری روز شیشہ گراؤنڈ جسے بہترین انداز میں ٹریک بناکر جھنڈے اور مختلف پینافلیکس لگا کر سپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کردیا تھا میں زیر صدارت حافظ عبدالحمید عامر رئیس الجامعہ علوم اثریہ جہلم اور زیر نگرانی محمد زاہد خورشید پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم منعقد ہوا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اثریہ سپورٹس گالا کے پہلے روز اثریہ کے طلباء کی کلاس وائز چھ کھیل جن میں باسکٹ بال، نشانہ بازی، رنگ گول، بیلون گیم، رنگ بال اور پش آپس شامل ہیں کے مقابلہ جات ہوئے۔

دوسرے روز بھی کلاس وائز مزید سات کھیل دوڈ، بوری ریس، سپون ریس، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ تیسرے روز اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم اور الائیڈ سکول جہلم کے طلباء کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دوڑ کے سنسنی خیز مقابلہ جات کے بعد پانچ کھیلوں میں سےتین میں اثریہ اسکول نے سبقت حاصل کی۔

اثریہ بوائز سکول کے طلباء نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے کرکٹ، بیڈ منٹن اور رسہ کشی کی ٹرافی اپنے نام کیں جبکہ دوڑ اور فٹ بال کی ٹرافی الائیڈ سکول کے طلباء اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اثریہ سپورٹس گالا 2023 کی مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن جہلم کوثر سلیم، نائب مدیر الجامعہ علوم اثریہ حافظ عبدالغفورجہلمی، مدیر داخلی امور جامعہ علوم اثریہ سعد مدنی، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم پروفیسر شریف ساجد، الائیڈ سکول جہلم کی پرنسپل نازیہ اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشفاق ایجوکیشن آفس جہلم، جنرل سیکرٹری آل پنجاب پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم تاثیر محمود، محمد ریاض، پرنسپل رضوان شائنگ سٹار سکول رضوان اسد، صحافی ریاض گوندل اور کفیل بیگ کیفی کی آمد پر پرنسپل اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید اور ایڈمن بدر خورشید نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم کے طلباء نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سی او ایجوکیشن جہلم مسز کوثر سلیم، صدر آپسما جہلم شریف ساجد اور دیگر تمام شرکاء نے اسے شاندار کامیاب پروگرام اور اسے دوسرے اداروں کے لئے رول ماڈل قرار دیا۔ آخر میں تمام مہمانان گرامی نے جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔

تقریب کے آخر میں چیئرمین اثریہ ایجوکیشن سسٹم جہلم حافظ عبدالحمید عامر، سعد مدنی، بدر خورشید اور پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید نے مہمانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور گفٹ پیش کئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button