دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا جو سال 2021 سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھا تاہم جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون سے فرار ہونے والے عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔
