اینٹی کرپشن ٹیم جہلم کی کارروائی، دینہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ: اینٹی کرپشن ٹیم جہلم نے تحصیل دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے پٹواری احسان اللہ کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم جہلم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن علینے خضر بوسال اور سرکل آفیسر اعجاز شاہ کی قیادت میں سینئر سول جج جہلم کی نگرانی میں کارروائی کی۔ اس دوران تحصیل دینہ میں تعینات پٹواری احسان اللہ کو سید حسین میں 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سے رشوت کی نشان زدہ رقم برآمد کر لی گئی۔



