ضلع جہلم کو تعلیم کے حوالے سے مثالی ضلع بنانے کی کوشش کروں گا، سی او ایجوکیشن محمد سلیم شاہ

دینہ: محمد سلیم شاہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو تعلیم کے حوالے سے مثالی ضلع بنانے کی کوشش کروں گا۔ میں خود پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنی تعلیم بھی اسی پسماندہ علاقے میں اپنے وسائل کے مطابق حاصل کی ہے۔ ہر علاقے کے تعلیمی کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتا ہوں۔
سی ای او محکمہ تعلیم جہلم محمد سلیم شاہ نے دینہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ طلباء کو معیاری تعلیم سے مستفیض کیا جائے، طلباء کی اخلاقی تربیت بہت ضروری ہے۔ بچوں کا تعلیمی نقصان کا احساس کرتے ہوئے اساتذہ مقررہ وقت سے 45 منٹ قبل طلبہ و طالبات کو زیرہ پریڈ میں پڑھاتے ہیں اور اسی طرح چھٹی کے بعد بھی 30 منٹ تک کمزور طلباء کو پڑھایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے اندر مثبت جذبات پیدا کرنا ہمارا فرض ہے، جن تعلیمی اداروں کو حکومت پنجاب نے تعلیم کی بہتری کیلئے دوسرے اداروں کے حوالے کیا ہے اس سے بچوں پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا۔ محکمہ تعلیم اس کی خود نگرانی کرے گا بلکہ ہر سکول پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائرز تمام کے فنڈ سالانہ حکومت پنجاب دے گی۔
سی ای او محکمہ تعلیم جہلم محمد سلیم شاہ نے کہا کہ تمام تعلیمی افسران اور اساتذہ کی خواہش ہے کہ بروز ہفتہ بچوں کو پڑھایا جائے مگر وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں ایسا کرنا سردست ناممکن ہے۔ جن سرکاری سکولوں کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہے اس کو درست کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھےانتہاہی دیانتداراور فرشناس افسران ملے ہیں۔



