جہلم پولیس نے 2 چوروں اور شہری کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو دھر لیا، موٹرسائیکلیں اور رقم برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈ دادنخان، ایس ایچ او للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان، لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نعیم اختر اور نعیم حسین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 85ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم شفقت کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ناجائز اسلحہ رکھنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version