پنڈدادنخان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص قتل

پنڈدادنخان: پرانی دشمنی کا شاخسانہ، نواحی علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چک علی شاہ میں 35 سالہ محمد قاسم ولد راجہ اکرم خان سروس سٹیشن پر گاڑی واش کروانے آیا تو پرانی دشمنی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کو بائیں ہاتھ اور کمر میں گولیاں لگیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا۔

پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Exit mobile version