دینہ: سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد نے گرلز ہائی سکول منگولہ کی طالبات کو مفت کاپیاں فراہم کر دیں

دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں پرانا کھٹانہ کے رہائشی سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ میں طالبات کے لئے مفت کاپیاں کی فراہمی کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں پرانا کھٹانہ کے رہائشی سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد حال مقیم یوکے کی طرف سے گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول منگولہ کی مستحق طالبات کو تقریباً 900 تدریسی کاپیاں مفت دے دی گئیں۔

گزشتہ روز حاجی مشتاق احمد کی ہدایات پر چوہدری شبیر حسین نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول منگولہ تحصیل دینہ کی انتظامیہ کو کاپیاں پہنچا دیں جہاں پر پرنسپل سکول ہذا مستحق بچیوں کو کاپیاں تقسیم کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے سکول ہذا میں طالبات کے لئے دو کلاس رومز اور چوکیدار سکول کے بیٹھنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کروائے اور سکول کی بہتری کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔

حاجی مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں فلاحی کام صرف اللہ کی رضا کے لئے کرتا ہو۔ میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں بے لوث ہو کر عوامی مشکلات کو حل کر کے اللہ کو راضی کریں حقو ق العباد کی بڑی اہمیت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button