پنڈدادنخان میں ایک ہی رات میں بجلی کے چار ٹرانسفارمر چوری کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن للِہ کے علاقہ یونین کونسل احمد آباد میں عیسیٰ وال واٹر سپلائی سکیم اور راج سر واٹر سپلائی سکیم سمیت بجلی کے چار ٹرانسفارمر ایک ہی رات میں چوری کر لیے گئے۔
نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر پولوں سے نیچے اتار کر ان میں سے قیمتی کوئلیں نکال لیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس سے علاقہ بھر میں پانی اور بجلی کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔
چند روز قبل عیسیٰ وال کے رہائشی سہیل اقبال نمبردار کے ڈیرہ سے قیمتی سولر پلیٹیں بھی چوری ہو چکی ہیں لیکن تا حال چوروں کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔
