فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پنڈدادنخان میں ریلی نکالی گئی

پنڈ دادنخان: فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کا آغاز چوک محمدیہ سے کیا گیا، کشمیر چوک میں ریلی جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی کے شرکاء سے علمائے کرام اور مقررین کے خطابات اسلامی ممالک کی حکومتوں سے مشترکہ لائے عمل ہوتے ہوئے اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمٰن ضیاء نے کہا کہ ہم یہاں پر اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ مسجد اقصی مسلمانوں کو قبلہ اول ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے اس قبلہ اول کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھائی اور صحابہ کرام نے یہاں نمازیں پڑھی اسی لیے ہمارے لیے یہ جگہ انتہائی مقدس اور عقیدت کی جگہ ہے۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی بشیر احمد کرم نے کہا کہ ہمارا ماضی بہت روشن ہے، ہم اتنے بھی کمزور نہیں ہیں جتنا ہمیں سمجھا جا رہا ہے، اگر کسی کو شک و شبہ ہو تو غزوہ احد، غزوہ بدر اور غزوہ خندق کو دیکھے، اہل یہود یاد رکھیں کہ ہم حضرت عمر کے وارث ہیں۔



