دینہ میں بکریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے دینہ میں بکریاں چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، چوری شدہ بکریاں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے 2 ملزمان علی اور طیب کو گرفتار کر لیا۔

منگلا پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ 3 بکریاں مالیتی 2 لاکھ روپےبرآمد کر لیں جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button