جہلم میں موٹرسائیکل مکینک نے14سالہ شاگرد کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا دیا

جہلم میں موٹرسائیکل مکینک نے 14سالہ شاگرد کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل جہلم میں کشمیر کالونی کا رہائشی 14 سالہ لڑکا موٹر مکینک امیر علی کے پاس کام سیکھنے کی غرض سے دوکان پر گیا تو موٹر مکینک نے لڑکے کو سٹی ہاؤسنگ میں ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔

کالا گجراں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کے شواہد ملے ہیں، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور لیبارٹری بجھوادیے ہیں۔

Exit mobile version