پنڈدادنخان: بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے انتخابات، مرزا مظہر محمود بیگ اور چوہدری عامر شہزاد گھاوں کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
چیئرمین الیکشن کمیشن خواجہ ناصر ایڈووکیٹ نے منتخب عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔ صدر بار ایسوسی ایشن اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے نئی کابینہ کو خوش آمدید کہا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جنوری تھی جبکہ صدف حسین ایڈووکیٹ وغیرہ کی طرف سے 4 جنوری گیارہ بجے تک نامزدگی جمع کرانے کی درخواست دی گئی تھی۔
مقررہ تاریخ تک مرزا مظہر محمود ایڈووکیٹ کے پینل کی طرف سے جنرل سیکرٹری عامر شہزاد گھاوں،فنائنس سیکرٹری مرزا صہیب امین، جوائنٹ سیکرٹری قاضی فہد عمر، ایڈیٹر لابیرین راجہ ہارون سیف اللہ ایڈووکیٹ کے علاوہ کسی امیدوار کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے جس کے باعث الیکشن کمیشن چیئرمین خواجہ ناصر خورشید ایڈووکیٹ، جاوید اقبال جمٹ ایڈووکیٹ اور ملک ساجد حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے نئی کابینہ کا بلامقابلہ اعلان کر دیا گیا۔
