پنڈدادنخان میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو خطرناک ملزمان ہلاک

پنڈدادنخان میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کے ساتھی فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے قریب سی ڈی ڈی ٹیم اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خطرناک ملزمان سعید خان اور رحیم خان ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں مقابلہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان کا کہنا ہے کہ گولپور پل پر دوران ناکہ بندی دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو کار سوار ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سی سی ڈی ٹیم کی جوابی کارروائی اور تعاقب پر تھوڑے فاصلے پر دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعید خان اور رحیم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد دیگر ملزمان اپنی گاڑیاں چھوڑ کر جنگل کی طرف فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے جبکہ وہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور کار لفٹنگ جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کاریں برآمد ہوئی ہیں۔



