سوہاوہ:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط اور بچوں کےتعلیمی وظائف جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری امجد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سوہاوہ کی رہائشی کی جن مستحق خواتین نے ابھی تک اپنی رقوم وصول نہیں کیں وہ اپنی رقوم حسنات شہید گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں کیمپ سے جلد از جلد اپنی رقوم وصول کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ نادرا سے جاری شدہ ب فارم کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ(BISP) آفس سوہاوہ میں تشریف لائیں اور اپنے سکول جانے والے بچوں کا بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں اندراج بھی کروائیں۔
