جہلم میں خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے لگا

جہلم شہر اور قرب و جوار کے خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بننے لگا۔
وقت پر کوڑا نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے خالی پلاٹ بچوں میں بیماریاں بانٹنے لگے۔ فلتھ ڈپوؤں اور پلاٹوں وغیرہ میں پڑے کوڑے کو آگ لگانا سینٹری ورکروں نے معمول بنالیا۔
جہلم شہرکے گنجان آباد اور پوش علاقوں میں خالی پلاٹوں میں گندگی کے ڈھیر شہریوں کیلئے عذاب بننے لگے ۔
میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری ورکرز کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی بجائے خالی پلاٹوں بازاروں اور گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں کو صبح سویرے آگ لگانے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے فضا آلودہ اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔
شہریوں نے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



