کھیوڑہ بھچر کلب کے کھلاڑیوں نے والی بال میچ جیت لیا

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں کھوکھر فرینڈز کے زیراہتمام ایک روزہ فلڈ لائٹ شو میچ شوٹنگ والی بال کا انعقاد، بھچر کلب کھیوڑہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شو میچ چھ پوائنٹس سے جیت کر اپنے نام کر لیا۔ بھچر کلب کے حمایتوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا، شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے شوٹنگ والی بال میچ کو چارچاند لگا دیے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے شہر کھیوڑہ میں پی ایم ڈی سی کے گراؤنڈ پر کھوکھر فرینڈز کے زیراہتمام فلڈلائٹ شوٹنگ والی بال میچ کا شاندار ایک روزہ میچ کا انعقاد ملک اسد نجیب ملک مجاہدنواز ملک وقاص حنیف کی سرپرستی میں ہوا جس کے چیف آرگنائزر ملک اطہر، ملک طیب اور ملک خاور تھے۔
رستم جعفری نے اناؤنسر کے فرائض سرانجام دیے۔ بھچر کلب کھیوڑہ اور شاہ نواز اعوان کلب کے کھلاڑیوں میں شاندار مقابلہ ہوا۔ بھچر کلب کھیوڑہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےچھ پوائنٹس سے میچ اپنے نام کر لیا۔
شائقین میچ نے بھی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، بھچر کلب کے حمایتوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ کھلاڑیوں میں ملک دلداد مجھیال، ملک عبید اور ملک اطہر نے انعامات تقسیم کیے۔ کھیوڑہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے، علاقے بھر سے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



