سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی سیرت نمونہ عمل ہے، قاضی عبدالعزیز چشتی

لوٹن: مرکزی جماعت اہل سنت یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے ایک اجتماع میں عظمت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ اول پر خطاب کرتے ہوئے ان کی سیرت اور کردار کو نمونہ عمل قرار دیا۔

علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی اپنے دو صاحبزادگان قاضی عطاء الکبریا اور قاضی سراج المرتضیٰ اور پوتوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد برطانیہ واپس آئے ہیں انہوں نے عمرہ کی سعادت پر کمیونٹی کی جانب سے رہائش گاہ اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں آکر مبارکباد پیش کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے بہ بھی بتایا کہ ہر ہفتے کو جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں اردو کلاسز اور دین اسلام کے بنیادی ارکان پر تعلیم بہترین اساتذہ دے رہے ہیں،کمیونٹی اپنے بچوں کو اپنی زبان اور اسلام کی ابتدائی تعلیم کی کلاسز میں ضرور لایا کرے تاکہ اپنی زبان، تہذیب، مذہب اور کلچر سے بچے اور نوجوان نسل جری رہ سکے۔

انہوں یہ بھی اعلان کیا کہ اس اتوار کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام بھی ہوگا اور خلیفہ اوّل کے یوم وصال پر بھی خصوصی خطابات ہوں گے ۔انہوں نے اس موقع پر فلسطینی اور کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے اور پاکستان کے استحکام کیلئے بھی دعا کی۔ قاری کامران اور دیگر نے درودوسلام کے نذرانے پیش کئے۔

اس موقع پر قاضی ضیاء المصطفیٰ، قاضی سراج المرتضی، سابق میئر ریاض بٹ، اسرار بٹ، آصف مغل، چوہدری جاوید، صوفی رشید، فیاض قریشی، حسین، محمد فرید قادری، حاجی چوہدری عید محمد، راجہ سیلم ، راجہ اسحق قادری، چوہدری مسعود،اسد راٹھور، پروفیسر ممتاز بٹ، طارق چوہدری، رفیق ملک، راجہ نعیم ،چوہدری یعقوب ملک خورشید بٹ، ملک غلام عباس، چوہدری شفقت محمود، ملک شبیر، ملک مظفر، ناصر بشیر وارثی، عمر زریں بھٹی اور چوہدری عبدالغفور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے ملاقات کیلئے آنے والے احباب کو آب زم زم، کھجوریں اور دیگر تبرکات پیش کئے اور عمرہ مبارک کے روحانی تجربات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button