تکافل سود سے پاک اور خالصتاً حلال نفع نقصان کا معاہدہ ہے، تصور علی بٹ

دینہ: تصور علی بٹ نے کہا کہ داؤد تکافل واحد کمپنی ہے جو قادیانیوں کو سروس نہیں دیتی، تکافل سود سے پاک اور خالصتاً حلال نفع نقصان کا معاہدہ ہے،کلیم وقف پول سے دیا جاتا ہے جو وقف برادری دیتی ہے،آپ چند سو روپے دیکر بھی وقف برادری کے ممبر بن سکتے ہیں۔
ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ داؤد تکافل تصور علی بٹ نے دینہ میں منعقدہ تکافل کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داؤد تکافل پاکستان کی واحد کمپنی ہے جو قادیانیوں کو سروس نہیں دیتی، مفتی منیب الرحمٰن دامت برکاتہ کمپنی شریعہ بورڈ کے چیئرمین ہیں اور انہوں نےحلال اور سود سے پاک نظام پاکستان کو دیا۔
دینہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ کے تکافل کنونشن و ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ داؤد تکافل تصور علی بٹ، ریجنل منیجر محمد عتیق اعوان، زونل مینجر صفی الدین علوی، گروپ منیجر پوٹھوہار و آزاد کشمیر قاضی محمد عابد، برانچ منیجر کرن قیوم قریشی، برانچ منیجر علامہ محمد جنید رؤف، اسسٹنٹ برانچ منیجر علامہ نبیل احمد، اسسٹنٹ برانچ منیجر علامہ ہارون اقبال تکافل ایڈوائزر معروف عالم دین علامہ حافظ محمد معصوم الحسن رضوی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تکافل سے وابستہ مقامی علماء اکرام اور خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ تصور علی بٹ کا کہنا تھاکہ کمپنی اور مفتی منیب الرحمٰن دامت برکاتہ کا احسان عظیم ہے کہ جہاں پاکستان کی دیگر انشورنس کمپنیز نے قادیانیوں کی پالیسی لینے سے انکار نہیں کیا وہاں مفتی اعظم نے قادیانیوں کو ریجیکٹ کرتے ہوئے ان کی پالیسی نہ کرنے اور کسی بھی قسم کی سروس نہ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے جس پر شرکاء نے تالیاں بجا کر اور ختم نبوت کے نعرے لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تصور بٹ نے مزید کہا کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن دامت برکاتہ داؤد تکافل کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین ہیں اور تمام شرعی مسائل کو وہ بذات خود دیکھتے اور آڈٹ کرتے ہیں اور اس حوالہ سے انکے فتاوی جات اور ویڈیو آن لائن موجود ہیں۔
تصور بٹ کا کہنا تھا کہ تکافل سؤد سے پاک خالصتا حلال اور نفع نقصان کی بنیاد پر معاہدہ ہے جس میں وقف وکالہ ماڈل پر آپ کو میچورٹی اور کلیم دیا جاتا ہے کلیم وقف پول سے دیا جاتا ہے جو وقف برادری دیتی ہے اور آپ چند سو روپے دیکر بھی اس برادری کے ممبر بن سکتے ہیں۔
ٹریننگ سیشن انتہائی معلوماتی تھا جس میں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے گئے اور حاضرین نے ان معلومات پر کمپنی کو سراہا۔
آخر میں مہتمم ادارہ العصر اسلامک سینٹر معروف عالم دین علامہ حافظ محمد معصوم الحسن رضوی نے ادارے اور دینہ برانچ کی کامیابی، ملک و ملت اور دنیا بھر میں ظلم کا شکار مسلمانوں کیلئے دعا فرمائی، آخر میں تمام شرکاء کیلئے طعام کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔



