جہلم: نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

جہلم میں پولیس نے نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے تین ملزمان کاشف عرف کاشی، بابر علی اور فیضان جاوید کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چار عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز، تین عدد قیمتی موبائل فونز اور 48ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



