سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ پرائمری سکول تھلہ چوہدریاں میں سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ اور شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت چوہدری مسعود احمداور چوہدری عامر اقبال تھے، اسکے علاوہ تقریب میں چوہدری ہارون سلطان، عبدالرحمٰن، ماسٹرسعید اختر، چوہدری امتیاز، عدنان عاطف، شکیل بھٹی، نزاکت علی بچوں کے والدین، علاقے کی سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک ﷺ سے کیاگیا۔ تقریب میں ننھے منے بچوں نے ٹیبلو پیش کرکے تمام مہمانوں کے ویلکم کیا، اس کے علاوہ دیگرکلاسز کے طلبہ و طالبات نے بھی مختلف ٹیبلوپیش کرکے سب کوحیران کردیا۔ ٹیبلوز میں شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔

مہمانوں، میڈیانمائندگان، بچوں کے والدین نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ سکول انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے علاوہ مہمانوں، میڈیانمائندگان، والدین کو بھی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا۔

سکول پرنسپل نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ تمام کامیاب بچوں کے والدین کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہوں اور مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جو قیمتی وقت سے سکول کیلئے وقت نکالا۔ آج کا پروگرام منعقد اور کامیاب کرانے پر والدین ٹیچرز کو مبارکبادپیش کرتی ہوں۔ یہی بچے آنےوالے وقت میں افسر بنیں گے، آج انہوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں آپ کے گاؤں سکول ہذا کو جوائن کیاتو سکول کی بہت خستہ حالت تھی، سکول فنڈز کی کمی بھی تھی لیکن نئی سکول کونسل کو تشکیل دیا جس کے بعد تھلہ چوہدریاں کے لوگوں نے تعاون کیااور سکول کی مرمت اور رنگ، دروازوں کا کام مکمل ہوا جس میں دوبئی میں مقیم چوہدری اسد مسعود اور چوہدری عامر اقبال کا بہت شکریہ جنہوں نے پورے گاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ دل کھول کرفنڈز دیے اور آج آپ سب اس سکول کو خوبصورت دیکھ کرخوش ہوں گے، دونوں شخصیات نے سکول ہذا سے تعلیم حاصل کی اسی وجہ سے آج انکو اس سکول کا خیال آیا، میں انکا بھی میں شکریہ اداکرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button