ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا تحصیل پنڈدادنخان ریسکیو اسٹیشن کا دورہ

پنڈدادنخان: ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا تحصیل پنڈدادنخان ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، انتظامات اور ایمرجنسی آلات کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے تحصیل پنڈدادنخان کے ریسکیو 1122اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ڈاکٹر فیصل محمود کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیوآفیسر اور ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی. ریسکیو سٹاف کا "ٹرن آوٹ” اورڈسپلن چیک کیا اوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقعہ پر انہوں نے ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ایمرجنسی آلات کو معائنہ بھی کیا۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان محمد ارشد نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے۔ ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں۔

دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا۔

Exit mobile version