سوہاوہ میں 3 سال قبل ڈکیتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سکندر خان کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری گزشتہ 3سال سے سوہاوہ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button