پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شمس اور تیمور کو گرفتار کر لیا، ملزم شمس سے 530گرام چرس اور ملزم تیمور سے 550گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ناصر اور نعمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے10/10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شراب سپلائرز ملزمان اور منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
